Tuesday, October 21, 2025
ہومکامرسپاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق اہم خبر

پاکستان میں سونے کی قیمت سے متعلق اہم خبر

کراچی (آئی پی ایس) دو دن کمی کے بعد سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج مستحکم ہیں۔

جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے جبکہ 10گرام سونےکی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے پر برقرار رہی۔

رپورٹ کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 5261 روپے پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4235 ڈالر پر برقرار رہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔