Monday, October 20, 2025
ہومتازہ ترینایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،ایف جی ای ایچ اے کے پٹواری ذاکر حسین گرفتار

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،ایف جی ای ایچ اے کے پٹواری ذاکر حسین گرفتار

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سرکل نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی(ایف جی ای ایچ اے )کے پٹواری ذاکر حسین کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے اینٹی کرپشن سرکل نے غلام فاطمہ زوجہ عبدالرشید مرحوم کی مدیت میں موضع ٹھلہ سیداںجی 14/3اور ون میں بلٹ اپ پراپرٹیز ایوارڈ میں جعل سازی پر درج مقدمے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم پٹواری ذاکر حسین کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں مقدمے میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی اور پاک پی ڈبلیوڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد منیر ،سب انجینئرمیراج آفریدی ، سب انجینئر محمد عرفان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم اختر ، سروئیر محمد صفدر اور پٹواری ذاکر حسین نامزد ہیں جنہوں نے بوگس بلٹ اپ پراپرٹیز اور ملی بھگت کے ذریعے 87لاکھ سے زائد کے پلاٹ جعل سازی کے ساتھ الاٹ کیئے ۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں معاملے کی مکمل تحقیقا ت کے بعدجعل سازی میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔