Monday, October 20, 2025
ہومپاکستانپنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس ) پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس کے حصول کے لیے صوبے تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت اسلحہ لائسنس کے اجرا کی پالیسی پر وفاقی حکومت سے رابطے کرے گی۔پنجاب کے رہائشیوں کو وفاق سے جاری ہونے والے اسلحہ لائسنس کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق وفاق سے پنجاب کے رہائشیوں کو اسلحہ لائسنس جاری نہ کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ جبکہ اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو تفصیلات بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اسلحہ لائسنس رکھنے والے ڈیلروں کا اسٹاک بھی دوبارہ چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور لائسنسی اسلحہ رکھنے والوں کو ایک ماہ میں تمام تفصیلات جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اسلحہ لائسنس سے متعلق دئیے گئے اعدادو شمار غلط ہونے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔