Monday, October 20, 2025
ہومپاکستانپنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 5وکٹوں پر 259رنز بنالیے

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف 5وکٹوں پر 259رنز بنالیے

راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا اور پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259رنز بنالیے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔امام الحق 17رنز بنا کر ہارمر کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ عبد اللہ شفیق نے 57رنز کی اننگز کھیلی۔ بابر اعظم 16 رنز بنا کر کیشوو مہاراج کا شکار بنے جبکہ شان مسعود 87اور محمد رضوان 19 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔سعود شکیل 42اور آغا سلمان 10رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں۔پہلے روز کے اختتام تک پاکستان نے 5 وکٹوں پر 259رنز بنالیے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج اور ہارمر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ راباڈا نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔