اسلام آباد(آئی پی ایس ) حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لیے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی۔
ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ،امپورٹ پرپابندی عائد کی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سونیکی اسمگلنگ کی شکایت پر درآمد اور برآمد پر پابندی لگائی گئی تھی۔ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔