Monday, October 20, 2025
ہومدنیاقطر پر حملے کے بعد ٹرمپ کو لگا اسرائیلی امریکی کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف

قطر پر حملے کے بعد ٹرمپ کو لگا اسرائیلی امریکی کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں، امریکی ایلچی کا انکشاف

مشرقِ وسطیٰ کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قطر میں حماس کے اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ محسوس ہونے لگا کہ اسرائیل امریکی کنٹرول سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔
غیر ملکی رساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وٹکوف بتایا کہ کہ انہیں اسرائیل کے قطر میں حملے یا اس کی منصوبہ بندی کے بارے میں کسی قسم کی پیشگی اطلاع نہیں ملی تھی۔
ان کے مطابق، اگلی صبح جب یہ خبر سامنے آئی کہ اسرائیل نے قطر میں حماس کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، تو فوراً صدر ٹرمپ کی جانب سے کال موصول ہوئی۔ اس حملے نے واشنگٹن میں کئی سوالات اٹھا دیے اور امریکی حکام کے لیے اسے سمجھنا مشکل ہو گیا۔
اسٹیو وٹکوف نے اعتراف کیا کہ انہیں اس فضائی حملے کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس نے قطر کے ساتھ مذاکرات کو متاثر کیا۔ وٹکوف نے کہا، ”مجھے لگتا ہے کہ دونوں نے محسوس کیا کہ ہمیں اسرائیل نے ہمیں دھوکا دیا ۔“ کشنر نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ”مجھے لگتا ہے کہ اسرائیلیوں نے جو کچھ کیا تھا وہ ان کے طویل المدتی مفادات کے خلاف تھا، اور یہ وقت تھا کہ ہم انہیں مضبوطی سے روکیں۔“
وٹکوف کے مطابق اس حملے نے صدر ٹرمپ کو اس بات کا ادراک دلایا کہ اسرائیل اب امریکی پالیسیوں اور سفارتی دائرہ کار سے ہٹ کر کام کر رہا ہے، جو کہ مستقبل میں امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔