Monday, October 20, 2025
ہومٹاپ سٹوریچین کے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا

چین کے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے پاکستانی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا

اتوار کے روز شمال مغربی چین سے لانچ کیے گئے کمرشل کیرئیر راکٹ کے ذریعے ایک پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین سیٹلائٹس کو خلا میں بھیجا گیا، جو کامیابی سے اپنے مطلوبہ مدار میں داخل ہوئے۔
یہ کیرئیر راکٹ، جس کا نام لیجیان-1 وائی8 ہے، اتوار کی صبح 11:33 بجے ڈونگ فینگ کمرشل اسپیس انوویشن پائلٹ زون سے لانچ کیا گیا، جو کہ جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر کے قریب واقع ہے۔
دوسرے دو سیٹلائٹس کمرشل سیٹلائٹ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی AIRSAT کی جانب سے خلا میں بھیجے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔