Tuesday, October 21, 2025
ہومبریکنگ نیوزجنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار

جنگ بندی معاہدہ خوش آئند، افغان سرزمین سے دہشتگردی کے سدباب کیلئے اقدامات ضروری ہیں: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ دوحہ میں گزشتہ رات طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ درست سمت میں اٹھایا گیا پہلا مثبت قدم ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم برادر ممالک قطر اور ترکیہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں اور ترکیہ میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کےقیام پر بات ہوگی۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے پاکستان کےخلاف دہشتگردی کے سدباب کے لیے اقدامات ضروری ہیں، مزیدجانی نقصان سے بچنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔