Monday, October 20, 2025
ہومبریکنگ نیوزعدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)منی لانڈرنگ اور دیگر الزامات میں کراچی احتساب عدالت نے ملک ریاض کا مال آف اسلام آباد ضبط کرنے کی تحریری اجازت دےدی۔

کراچی احتساب عدالت میں نیب نے درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ ملزموں کےخلاف منی لانڈرنگ کی سیکشن 8 کےتحت ریفرنس زیرسماعت ہے۔ دوران تفتیش منی لانڈرنگ کےشواہد ملے ہیں۔ مال آف اسلام آباد کاپلاٹ دوہزارچودہ میں ایازخان اور وقاررفعت نےخریدا تھا ۔۔ تین سوپچیاسی ملین کامال آف اسلام آباد ملک ریاض کی فرنٹ کمپنیوں کاہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ ویکی ٹریڈنگ کمپنی ملک ریاض کے بھائی فرحت حسین اور بھتیجے وسیم رفعت کی ہے۔ مال آف اسلام آباد کوضبط کرنےکی درخواست نیب نے ستائیس مارچ کو دائرکی تھی۔

مال آف اسلام آباد سیکٹرایف سیون بلوایریا کےپلاٹ 65 این پر واقعہ ہے۔ نیب کورٹ ملک ریاض اور انکے بیٹوں سمیت نوملزموں کی گرفتاری کاحکم کئی بارجاری کرچکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔