Tuesday, October 21, 2025
ہومدنیاچینی حکومت دوسرے ضرورت مند ممالک کو بھی اپنی صلاحیت کے مطابق امداد فراہم کرتی ہے، چینی صدر

چینی حکومت دوسرے ضرورت مند ممالک کو بھی اپنی صلاحیت کے مطابق امداد فراہم کرتی ہے، چینی صدر

بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک اور زراعت کو اس کے قیام کی اسیویں سالگرہ پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔جمعرات کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم نے عالمی غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، دیہی ترقی کو فروغ دینے اور خوراک کے نظام کی تبدیلی اور تمام ممالک کے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چینی حکومت خودانحصاری کے ذریعے 1.4 ارب سے زیادہ آبادی کے خوراک کے مسئلے کو حل کرنے پر قائم رہتے ہوئے

دوسرے ضرورت مند ممالک کو بھی اپنی صلاحیت کے مطابق امداد فراہم کرتی ہے۔ چین، ہمیشہ کی طرح، بین الاقوامی خوراک اور زراعت کے شعبے میں ایف اے او کے اہم کردار کی حمایت کرتا رہے گا، اور اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیےعالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ تمام ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مزید نئی خدمات سرانجام دے سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔