Monday, October 20, 2025
ہومکامرسصدر ایف پی سی سی آئی کا سی پیک فیز ٹو کے تحت کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور

صدر ایف پی سی سی آئی کا سی پیک فیز ٹو کے تحت کاروباری تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور


اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چائنیز بزنس ڈیلیگیشن نے ملاقات کی ، ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا ۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے سی پیک فیز ٹو کے تحت دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا،
صدر ایف پی سی سی آئی نے پاک چائنہ بی ٹو بی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کیلے فیڈریشن کی طرف سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے ٹیکنالوجی ،اے آئی ،اور انڈسٹریل کوآپریشن کے حوالے سے مشترکہ سینٹر کے قیام کی تجویز کی حمایت کی ۔
ملاقات میں نائب صدر فیڈریشن طارق جدون،چئیر مین کیپیٹل آفس کریم عزیز ،چیئر مین کوارڈینیشن ملک سہیل بھی شریک ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔