Friday, October 24, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، جنگ بندی کی درخواست کردی

پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، جنگ بندی کی درخواست کردی

پاک فوج کی اسپن بولدک، چمن سیکڑ میں بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے جنگ بندی کی درخواست کردی۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔
افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاک فوج کی جانب سے متعدد افغان طالبان پوسٹیں ، ٹینکس بمعہ عملہ کو بھی نشانہ بنا یا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شکست خوردہ افغان طالبان کا سوشل میڈیا پر پاک فوج کے جنگی ہتھیاروں کو قبضے میں لینے کی من گھڑت ویڈیوز جاری کر رہا ہے، سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں میں صداقت نہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، جاریت کا جواب شدید اور توقع سے بڑھ کر ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔