Tuesday, October 21, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ

اسلام آباد کی مشہور ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کا شکنجہ ، 42 ملین کے واجبات کا مطالبہ

اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ وِنگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے زراج گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کو زراج ہاؤسنگ اسکیم کے لے آئوٹ پلان کی شرائط و ضوابط پر عمل درآمد نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔
نوٹس کے مطابق زراج ہاؤسنگ اسکیم کا ابتدائی لے آئوٹ پلان 6 ستمبر 2004 کو 1250 کنال اراضی پر منظور کیا گیا تھا، جس کے بعد 22 جولائی 2005 کو اس کا پہلا ترمیم شدہ اور توسیعی پلان 1461.80 کنال رقبے پر منظور کیا گیا۔ اس کی این او سی 10 نومبر 2005 کو جاری کی گئی تھی، تاہم مقررہ مدت یعنی 10 نومبر 2009 تک ترقیاتی کام مکمل نہیں کیا گیا۔

سی ڈی اے نے 26 مئی 2025 کو زراج گروپ کو 42.467 ملین روپے کے ایکسٹینشن چارجز جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔مزید بتایا گیا کہ زراج ہاؤسنگ اسکیم کا لAYOUT پلان بعد ازاں 2013، 2020 اور 2023 میں دوبارہ ترمیم اور توسیع کے ساتھ منظور کیا گیا۔دوسرا ترمیم شدہ پلان 4 جنوری 2013 کو 1510.6 کنال پر،تیسرا 13 جولائی 2020 کو 1516.7 کنال پر،جبکہ چوتھا 20 اپریل 2023 کو 1564 کنال پر منظور کیا گیا۔

سی ڈی اے کے مطابق، “ریگولیشن فار پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ آف پرائیویٹ ہاؤسنگ، فارم ہاؤسنگ، اپارٹمنٹس/کمرشل اسکیمز” (زونز 2، 4 اور 5) کے تحت زراج گروپ کو ضروری دستاویزات، فیس اور پلانز جمع کرانے کے حوالے سے رپورٹ جمع کرانی تھی، جس پر اب تک عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

SCN-Zaraj-10-10-25-1-1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔