مذہبی جماعت کا اسلام آباد کی جانب مارچ مریدکےپہنچ کرختم ہوگیا،مشتعل کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو اور لاٹھی چارج کے باعث پولیس انسپکٹر شہید ہوگیا جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔
مظاہرین کومنتشر کرنےکےلئےپولیس نےکارروائی کرتے ہوئےمظاہرین کومنتشر کردیا،اس دوران مظاہرین نے پتھراؤ،کیل دارڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا،اندھا دھند فائرنگ کے نتیجےمیں شہریوں اور قانون نافذ کرنےوالے اہلکاروں کو نقصان پہنچا،پولیس نے متعدد مشتعل افراد کو حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب فیصل آباد میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنان نےاحتجاج کیا اورجڑانوالہ روڈ بلاک کردی،تاہم پولیس نےتین افراد کوحراست میں لےکرمظاہرین کومنتشرکردیا،بوریوالہ میں مشتعل افراد نےپولیس پر پتھراو کیا جس کے باعث ڈی ایس پی سمیت آٹھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
گوجرانوالہ میں بھی پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کردیا،لیاقت پور، نارروال، فاروق آباد، چونیاں اور گھوٹکی میں بھی مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
مریدکے؛مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کا پولیس پر پتھراو، ایک اہلکار شہید متعدد زخمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔