Wednesday, October 22, 2025
ہومکامرسچین کی اشیاء کی درآمد و برآمد 33.61 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، چینی کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن

چین کی اشیاء کی درآمد و برآمد 33.61 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، چینی کسٹمز جنرل ایڈمنسٹریشن

بیجنگ : کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق، چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 33.61 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد کا اضافہ ہے۔

جس میں برآمدات 19.95 ٹریلین یوآن رہیں، جس میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.1 فیصد کااضافہ ہوا، جبکہ درآمدات 13.66 ٹریلین یوآن رہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد کی کمی ہے۔ ستمبر میں درآمدات اور برآمدات 4.04 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد کا اضافہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔