Tuesday, October 21, 2025
ہومٹاپ سٹوریاسرائیل کے دورے سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسرائیل کے دورے سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:(آئی پی ایس)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کی اطلاعات سنی ہیں، جسے وہ اسرائیل سے امریکا واپسی پر اس معاملے کو غور سے دیکھیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں کئی جنگیں روک چکے ہیں اور اس بار بھی ایک اور کوشش کریں گے۔

ائیر فورس ون میں امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے ابھی سننے کو ملا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوئی جنگ ہو رہی ہے۔ مجھے اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے خود کو جنگیں ختم کرنے کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی انہوں نے پیچیدہ عالمی تنازعات حل کیے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ٹیرف کی حکمت عملی کے ذریعے روکا تھا جس سے لاکھوں جانیں بچانے میں مدد ملی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔