بیجنگ :چین کے قومی دن اور وسط خزاں فیسٹیول کی آٹھ روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں 2.432 ارب بین العلاقائی سفری ٹرپس دیکھنے میں آئے ، جو یومیہ سال بہ سال 6.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں خوردہ فروشی اور کیٹرنگ کاروبار کی فروخت میں گزشتہ سال کی نسبت 3.3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ گرین اور نامیاتی خوراک کی فروخت میں 20.1 فیصد اور اسمارٹ ہوم آلات کی فروخت میں 16.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ خدمات کی کھپت چین میں کھپت کی ترقی کا بنیادی محرک بن چکی ہے۔
چینی حکام کے تخمینے کے مطابق، تعطیلات کے دوران یومیہ بنیادوں پر اندرونی و بیرونی ٹرپس کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی، جو چین میں سیاحت کے مستقبل کے مسلسل عروج کا اشارہ ہے۔چین کی “ڈبل فیسٹیول اکانومی” کی کھپت کی طاقت نے ایک بار پھر چینی معیشت کی مضبوط لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔
رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں، چین کی اشیا کی درآمدات اور برآمدات میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے تبصرہ کیا کہ چین نے تجارت سمیت دیگر چینلز کے ذریعے عالمی معیشت پر مثبت اثر ڈالا ہے اور “مضبوط حمایت” فراہم کی ہے۔انہی تعطیلات کے دوران،جہاں کچھ ممالک میں نئے محصولاتی اقدامات نافذ العمل ہوئے، وہاں چین نے نئے کھلے پن کے مواقع تشکیل دیے۔
اکتوبر میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا چوتھا کل رکنی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوگا، جس میں چین کی آئندہ پانچ سالہ ترقی کے لیے اعلیٰ سطح ڈیزائن اور اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی جائےگی۔نومبر میں آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا انعقاد ہوگا۔ درجنوں ممالک و بین الاقوامی تنظیموں اور 110 سے زائد ممالک اور علاقوں کی 3,200 سے زائد کمپنیوں نے ایکسپو میں اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔