Thursday, October 9, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفی گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجوا دیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے استعفی گورنر فیصل کریم کنڈی کو بھیجوا دیا

پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلی کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلی کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلی سے ہٹائے جانے سے متعلق خبر کی تصدیق کی تھی کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور سے استعفی طلب کرکے سہیل آفریدی کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا نامزد کر دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، بانی نے کہا اب میرے پاس علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کے علاوہ راستہ نہیں۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی صورتحال بدترین ہے، دہشت گردی کے مسئلے کو بڑے تناظر میں دیکھنا ہوگا، یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے خود کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔