اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان انٹرفیتھ فورم کے زیرِ اہتمام ایک فکری نشست بعنوان ” دینِ اسلام میں ماحولیات کا تصور ” کا اہتمام کیا گیا جس میں پی آئ ایف کے نائب صدر کرنل (ر) ممتاز حسین (ماہرِ ماحولیات) جو متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں،
انہوں نے اپنے خطاب میں قرآن و حدیث کی روشنی میں موضوع پر مفصل روشنی ڈالی اور لوگوں کی غفلت کی نشاندہی کی جس کی وجہ سے فضائی و زمینی آلودگی میں اضافہ ہو رہا –
برگیڈیر (ر) سید غضنفر علی نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی – انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وطنِ عزیز ہر قسم کے وسائل سے مالا مال ہے مگر عملدرآمد کرنے کی اشد ضرورت ہے –
پروگرام کے اختتام پر علامہ طاھر عباس العصری ، بانی و صدر پاکستان انٹرفیتھ فورم نے ہر شہری کو اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا اور معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا –