Monday, October 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزڈرگ کورٹ راولپنڈی کی جعلی ادویات کی فروخت پر ملزمان کو 8سال قید کی سزا

ڈرگ کورٹ راولپنڈی کی جعلی ادویات کی فروخت پر ملزمان کو 8سال قید کی سزا

رالپنڈی(آئی پی ایس )ڈرگ کورٹ راولپنڈی نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے کے مقدمے میں معروف دکاندار عبدالرزاق، مالک بادشاہ دی ہٹی کو مجموعی طور پر 8 سال 3 ماہ قید اور 2 کروڑ 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔راولپنڈی ڈرگ کورٹ نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے پر معروف دکاندار عبدالرزاق کو مجموعی طور پر آٹھ سال تین ماہ قید اور دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

عدالت نے غیر قانونی طور پر ادویات بنانے پر پانچ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ، جبکہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت پر تین سال قید اور اڑھائی کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔


جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چوبیس ماہ قید بھگتنا ہوگی۔فیصلہ ڈرگ کورٹ راولپنڈی ڈویژن کے چیئرمین محمد فیصل بٹ نے دو تکنیکی ممبران کی موجودگی میں سنایا۔ملزم عبدالرزاق کو سزا کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کرنے کاحکم دیدیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔