Monday, October 6, 2025
ہومدنیامیں اپنی ذات کے بجائے عوام کیلئے کام کرونگا، چینی صدر

میں اپنی ذات کے بجائے عوام کیلئے کام کرونگا، چینی صدر

چینی طرز کی جدیدیت کا مزید شاندار باب رقم کیا جائے گا ، چینی میڈیا

بیجنگ ()

“اتحاد تمام مشکلات پر قابو پانے کی ایک طاقتور قوت ہے اور لوگوں کے دلوں کو جوڑنے اور عظیم نصب العین کو حاصل کرنے کی ایک اہم ضمانت ہے۔”

اس وسیع و عریض، خوبصورت اور زرخیز زمین پر تمام قومیتوں کے لوگوں کا ایک مشترکہ گھر ہے، اور وہ چین ہے۔ ان سب کی ایک مشترکہ شناخت ہے،وہ چینی قوم ہے۔ ان سب کا ایک مشترکہ نام ہے، وہ چینی ہے۔ اور ان سب کا ایک مشترکہ خواب ہے، وہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کرنا ہے۔

چینی صدر شی جن پھنگ کا کہنا ہے “میں اپنی ذات کے بجائے عوام کیلئے کام کرونگا اور انہیں مایوس نہیں کروں گا”۔ انہوں نے اس جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ کروڑوں چینی عوام کی قیادت کرتے ہوئے جدوجہد کر کے بہت سے مسائل پر قابو پایا ہے، اور پارٹی اور ملک کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ مثلاً ہم نے مقررہ وقت کے مطابق ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی تکمیل کی ہے ، پارٹی کی صد سالہ جدوجہد کے ہدف کو حاصل کیا ہے ، اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیرکے نئے سفر کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اس وقت چین دوسری سو سالہ منزل کی طرف بڑھ رہا ہے ۔

پختہ اعتماد سے ہی طاقت حاصل ہوتی ہے، اور یکسوئی سے اہداف حاصل ہوتے ہیں

رواں سال 14ویں پانچ سالہ منصوبے کے اختتام اور 15ویں پنج سالہ منصوبے کی تیاری ہو رہی ہے۔ جب ہم ایک نئے سفر کا آغاز کریں گے، چین، شی جن پھنگ کی رہنمائی اور پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت میں، عزم کے ساتھ آگے بڑھے گا، سخت محنت کرے گا، اور چینی طرز کی جدیدیت کا ایک مزید شاندار باب لکھنے کی کوشش کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔