بیجنگ ()
چین میں قومی دن اور وسط خزاں کے تہوار کی تعطیلات کے چھٹے دن وسط خزاں کا تہوار منانے کے لیے رشتہ داروں سے ملنے اور مختلف مقامات پر سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد بدستو ر زیادہ رہی ۔6اکتوبر کو ریلوے کے ذریعے ملک بھر میں 1 کروڑ 64 لاکھ مسافروں کی نقل و حمل کا تخمینہ ہے، جس کیلئے 1 ہزار 164 مسافر ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
وسط خزان تہوار کے باعث شاہراہوں پر ٹریفک کا حجم کسی حد تک کم دیکھنے میں آیا ہے۔ لوگ رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کے لیے مختصر سفر کر رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں شاہراہوں پر ٹریفک کا حجم 60 ملین گاڑیوں سے تجاوز کر جائے گا۔
سول ایوی ایشن کے لحاظ سے، قومی سول ایوی ایشن سے 6 اکتوبر کو 2.38 ملین مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے، جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد زیادہ ہے۔مسافروں کیلئے18 ہزار 694 پروازیں چلائی جائیں گی۔