اسلام آباد (خبرنگار خصوصی)اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون فور میں سالانہ انویسٹیچر تقریب 2025 نہایت شاندار انداز میں منعقد کی گئی، جس میں نئی منتخب طالبات نے اپنے عہدوں کا حلف لیا اور ذمہ داریاں سنبھالیں۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی وجیہہ قمر، وزیرِ مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت تھیں۔
انہوں نے طلبات کے جذبہ قیادت کو سراہا اور انہیں نصیحت کی کہ وہ ایمانداری، دیانت، اور خدمت کے جذبے کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔اس موقع پر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سعدیہ عزیز نے اپنے خطاب میں طالبات کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مزید محنت، نظم و ضبط، اور تعاون کے جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ قیادت دراصل اعتماد، خدمت، اور مثبت رویے کا نام ہے، جو ہمارے ادارے کی پہچان ہے۔تقریب کے دوران نئی منتخب ہیڈ گرل، ڈپٹی ہیڈ گرل، اور ہاس کیپٹنز نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانِ خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔