Sunday, October 5, 2025
ہومتازہ ترینچیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی

چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو فی الحال استعفے منظوری سے متعلق کارروائی نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیز کے مستعفی چیئرمین اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری کے انفرادی فیصلہ کے بجائے اسپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کا انتظارکریں گے۔ چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے سے پہلے قائد ایوان سے مشاورت بھی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔