Sunday, October 5, 2025
ہومتازہ ترینسابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی

سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی

اسلام آباد(آئی پی ایس )سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان میں مقیم مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی،عوامی ایکشن کمیٹی مہاجرین سے انکی شناخت چھیننے کی کوشش نہ کرے، اشرافیہ نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا انکی مراعات کے خاتمے کے حق میں ہوں،نیشنل پریس کلب پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں،ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیئے۔

سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے ھوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے کیا، دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اورکشمیرکی عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کو سارے مطالبات پورے ہونے پر خوش آئند قرار دیا جا رہا ہیتاہم کچھ چیزیں ابھی تک واضح نہیں ہیں، کشمیری مہاجرین ستائے ہوئے لوگ ہیں، مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا کشمیریوں کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے جو کہ انتہائی تشوشناک بات ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے،جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی سپریم کورٹ میں ان نشستوں کو برقرار رکھنے کیلئے لکھ کر دے چکے ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو اپنے اس مطالبے پر نظر ثانی، پی ٹی آئی کو اپنا رویہ تبدیل کرنے اور پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کو اپنے وعدے کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد وہاں پر مہاجرین کیلئے مخصوص 24 نشستیں بحال کی ہیں اور ہم یہاں پر الٹی طرف جا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین کی نشتوں پر کامیاب ہونے والے اراکین کے فنڈز اور دیگر مراعات معطل کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت نے انکو سنے بغیر ہی عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے، اس فیصلے سے کشمیری دو حصوں میں تقسیم ہونگے جس کا نقصان پاکستان کو ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔