Sunday, October 5, 2025
ہومدنیامتعدد ممالک میں چینی سفارتخانوں کے زیر اہتمام قومی دن منانے کی تقریبات میں شرکاء نے چین کی ترقی و کامیابیوں کو سراہا

متعدد ممالک میں چینی سفارتخانوں کے زیر اہتمام قومی دن منانے کی تقریبات میں شرکاء نے چین کی ترقی و کامیابیوں کو سراہا

حالیہ دنوں میں کئی ممالک میں چینی سفارت خانوں اور سفارتی مشنوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ منانے کی سرگرمیاں منعقد کیں۔ بہت سے ممالک کے مہمانوں نے چین کی عظیم ترقیاتی کامیابیوں کا ذکر کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پر امید ہیں۔

سنگاپور میں چینی سفارت خانے نے حال ہی میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ اور چین اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ شرکاء نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مسلسل وسعت دینے اور دوطرفہ تعلقات کی وسیع تر ترقی کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

یوروپی یونین میں چینی مشن اور بیلجیئم میں چینی سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ قومی دن کی مناسبت سے تقریب میں شرکاء نے چین کی ترقی کی کامیابیوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریق چین-یورپی یونین کے رہنماؤں کی ملاقات کے نتائج پر عمل درآمد کو مزید فروغ دیں گے، دوطرفہ تبادلے اور بات چیت کو فروغ دیں گے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

برطانیہ میں چینی سفارتخانے میں منعقدہ قومی دن کے حوالے سے تقریب میں مہمانوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے چینی عوام کی مشکلات پر قابو پانے اور شاندار ترقی کے حوالے سے کامیابیاں حاصل کرنے کی بڑی تعریف کی۔

برازیل میں چینی سفارت خانے نے حال ہی میں قومی دن منانے کی تقریب کا انعقاد کیا، اور مہمانوں نے برازیل اور چین کے تعلقات کے روشن مستقبل کے لیے اپنے اعتماد اور توقعات کا اظہار کیا۔

حالیہ دنوں میں مصر، کینیڈا، ایران، انڈونیشیا، میکسیکو اور دیگر ممالک میں چینی سفارت خانوں نے بھی قومی دن کے موقع پر تقاریب اور سرگرمیاں منعقد کیں۔ شرکاء نے معاشی اور سماجی شعبوں میں چین کی ترقی اور کامیابیوں کی تعریف کی اور ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لیے چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔