Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل تین روزہ دورے پر ملائیشیا جائیں گے

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہباز شریف 5 سے 7 اکتوبر تک ملائیشیا کا سرکاری دورے کریں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وفاقی وزرا، اعلی سرکاری حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ پائیدار اور مضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے،پاک ملائیشیا تعلقات احترام، مشترکہ مفادات اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں،وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،دونوں رہنما تجارت کے فروغ، باہمی تعاون کے نئے مواقع پر غور کریں گے،دونوں ممالک میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں جب کہ دوطرفہ معاہدوں سے موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔