Saturday, October 4, 2025
ہومدنیاچین اور بنگلہ دیش نے پانچ اصولوں کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات قائم رکھے ہیں، چینی صدر

چین اور بنگلہ دیش نے پانچ اصولوں کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات قائم رکھے ہیں، چینی صدر

بیجنگ () چین کے صدر شی جن پھنگ اور بنگلہ دیشی صدر محمد شہاب الدین نے چین اور بنگلہ دیش کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سفارتی تعلقات کے قیام کی نصف صدی کے دوران بین الاقوامی اور علاقائی صورتِ حال میں کتنی بھی تبدیلیاں رونما ہوئی ہوں، دونوں فریقوں نے ہمیشہ پر امن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر دوستانہ تعلقات قائم رکھے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام، برابری اور فائدہ مند تعاون کی مثال قائم کرتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سیاسی باہمی اعتمادمیں مزید اضافہ ہوا ہے، “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو وسعت دی گئی ہے اور جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کیا گیا ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین اور بنگلہ دیش کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کو روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے، دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے اور امن کے فروغ کے لیے صدر محمد شہاب الدین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

محمد شہاب الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ بنگلہ دیش علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے میں چین کے اہم کردار کو سراہتا ہے اور بنگلہ دیش کی پائیدار ترقی کے لیے طویل مدتی قابل قدر حمایت کے لیے چین کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

اسی دن چینی وزیراعظم لی چھیانگ اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔