Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزفلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے

فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے

تل ابیب(آئی پی ایس )گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنان نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر بن گویر کے سامنے فلسطین کے حق میں نعرے لگادیے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمر بن گویر نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کو دہشت گرد قرار دیا اور ان کا مذاق اڑایا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ویڈیو میں بن گویر کو ایک حراستی مرکز میں دکھایا گیا جہاں بدھ کو غزہ کے ساحل کے قریب بین الاقوامی پانیوں سے گرفتار کیے گئے کارکنوں کو رکھا گیا تھا۔ بن گویر نے کارکنوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہیں فلوٹیلا کے دہشت گرد، یہ دہشت گرد ہیں، انہیں دیکھیں، یہ قاتلوں کے حامی ہیں، ان کے جہازوں پر بھی مکمل گندگی اور بدنظمی تھی، یہ اصل مقصد کے لیے نہیں آئے تھے۔

ویڈیو میں کارکنوں کو فرش پر بیٹھے ہوئے اور بن گویر کے سامنے فری فلسطین کے نعرے لگاتے بھی سنا جاسکتا ہے تاہم جیسے ہی کارکنوں نے نعرے لگانے شروع کیے ویڈیو میں منظر تبدیل ہوگیا۔بعد ازاں بن گویر نے پولیس کمشنر کے ہمراہ کارکنوں کے جہاز کا دورہ کیا اور دعوی کیا کہ وہاں امداد نام کی کوئی چیز موجود نہیں تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔