اسلام آباد: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے ، جو بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو فریم ورک کے تحت ایک فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان نے سنگ میل نوعیت کی ترقی حاصل کی ہے، توانائی کی قلت کے مسئلے میں کمی آئی ہے ، انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور لاکھوں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں ۔