Sunday, October 5, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم شہباز شریف کا چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے 2025 کے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران سی ایم جی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے “ہزاروں زرعی ماہرین کی چین میں تربیت” کے خصوصی منصوبے سے پاکستانی زراعت پر متوقع مثبت اثرات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تربیت یافتہ افراد وطن واپس آکر “ہائبرڈ بیجوں اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیں گے، جس سے گندم، گنا اور کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا”، اور اس بنیاد پر “چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار قائم کیے جائیں گے جو ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات تیار کرکے برآمد کریں گے”۔
شہباز شریف نے اس سلسلے میں چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ ہماری ہمہ موسمی دوستی ہے، یہ ہمارا آہنی بھائی چارہ ہے۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔