Saturday, October 4, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس) جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس میں شبلی فراز کے ناقابل ضمانت جبکہ علی نواز اور طاہر صادق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ طاہر صادق اور علی نواز اعوان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارتِ داخلہ کو ایک بار پھر خط لکھ دیا اور ان کے بھانجے حسان نیازی کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔ کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر مراد سعید اور حماد اظہر پہلے ہی اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔