Saturday, October 4, 2025
ہومدنیابھارتی ایئرچیف کا پاکستان کے 5 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

بھارتی ایئرچیف کا پاکستان کے 5 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ

معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد تاحال بھارت کے حواس بحال نہ ہوسکے۔ بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے پاکستان کے وہ طیارے بھی مار گرانے کا دعویٰ کردیا جو اڑے ہی نہیں تھے۔

بھارتی ایئرچیف نے جنگ کے 150 دن بعد مضحکہ خیز دعویٰ کردیا ۔ شوشہ چھوڑا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے جے ایف سیونٹین اور ایف سولہ طیارے تباہ کئے تاہم بھارت کےنقصان سے متعلق سوال پر چپ لگ گئی۔

جنگ میں بھارت کے نقصانات سے متعلق سوال پر بھارتی ایئرچیف نے کہا کہ بھارتی طیارے گرے ہیں تو تصاویر دکھائی جائیں حالانکہ رافیل اور مگ ٹونٹی نائن کے ملبوں کی حقیقت پوری دنیا دیکھ چکی۔

یاد رہے کہ پاکستانی ایئر فورسز نے چھ زیرو کا اسکور گن گن کر بتا دیے تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ بھارت کے 7 طیارے مار گرائے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔