Saturday, October 4, 2025
ہومبریکنگ نیوزاسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: چوہدری محمد ریاض بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس فارغ، سرفراز قمر ڈاہا بحال

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: چوہدری محمد ریاض بطور چیف کمشنر بوائے اسکاوٹس فارغ، سرفراز قمر ڈاہا بحال

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان بوائے اسکاوٹس کے چیف کمشنر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔عدالت نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کی بطور چیف کمشنر تقرری کو غیر قانونی اور غیر موثر قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے فارغ کر دیا۔

عدالت نے صدراتی ہاوس کا 31 اگست 2025 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ یکم ستمبر 2025 کے بعد چوہدری ریاض کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم تصور ہوں گے۔فیصلے کے بعد سرفراز قمر ڈاہا بحیثیت چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاوٹس دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بوائے اسکاوٹس ہیڈکوارٹر نے چوہدری ریاض کے تمام احکامات اور تعیناتیاں فوری طور پر واپس لے لیں۔عدالتی فیصلے کے بعد بوائے اسکاوٹس کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، جبکہ اراکین نے سرفراز قمر ڈاہا کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔