Saturday, October 4, 2025
ہومبریکنگ نیوزہالی وڈ اداکاروں، فلمسازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان

ہالی وڈ اداکاروں، فلمسازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان

واشنگٹن(آئی پی ایس )ہالی وڈ کے نامور اداکاروں اور فلم سازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ کرنے والوں میں ایما اسٹون، ٹلڈا سوئٹن، سوزن سرینڈن اور مارک رفالو جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

فنکاروں کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی فلمی اداروں کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔فنکاروں نے اپنے اس اقدام کو نسل پرستی اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف ایک اصولی مقف قرار دیا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ بائیکاٹ ان اداروں کے خلاف ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ہالی وڈ سمیت 1300 سے زائد بین الاقوامی فنکاروں ، ہدایت کاروں اور فلم سازوں نے غزہ میں جاری ظلم وبربریت کے دوران اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا عزم کیا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ورکرز فار فلسطین گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے عہد نامے پر ہالی وڈ اور یورپ کی کئی معروف شخصیات ، اداکاروں ، ہدایت کاروں اور فلم سازوں نے دستخط کیے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔