اسلام آباد (سب نیوز )ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے عہدے سے استعفی دے دیا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ضیاالقیوم نے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائیں، ڈاکٹر ضیاالقیوم نے استعفے میں کہا عدالتی کیسز مزید پیروی نہیں کروں گا۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم کو دو مرتبہ مقامی عدالت اور اسلام ہائیکورٹ نے اپنے عہدے پر بحال کیا تھا، ضیا القیوم کو ایچ ای سی کمیشن نیجون میں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ضیا القیوم کے استعفے کے بعد ایچ ای سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیئرمین دونوں عہدے خالی ہوگئے، نئے ایچ ای سی چیئرمین کیلئے درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل وزارت تعلیم میں جاری ہے۔