Sunday, October 5, 2025
ہومتازہ ترینوزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت

وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت

اسلام آباد (سب نیوز)پولیس تشدد کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، واقعہ پر معذرت کی۔طلال چودھری نے کہا میں یہاں اس لیے آیا ہوں کہ بطور وزیرِ مملکت صحافیوں سے معافی مانگ سکوں۔

پولیس کی طرف سے جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔ بطور وزیرِ مملکت میں صحافی برادری سے دلی معذرت چاہتا ہوں۔ پولیس کی طرف سے ہونے والی زیادتی قابلِ افسوس ہے اور میں اس واقعے پر شرمندہ ہوں۔ یہاں صرف معافی کے لیے آیا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے دیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔