Sunday, October 5, 2025
ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری

اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔ رپورٹ یکم ستمبر سے30 ستمبر تک کی جاری کی گئی ہے، چیف جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے مجموعی طور پر107کیسز کا فیصلہ کیا

جسٹس محسن اخترکیانی نے54،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے45کیسز نمٹائے،جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے1،جسٹس ارباب محمد طاہر نے 66کیس نمٹائے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 49،جسٹس خادم حسین سومرو نے 31 کیسز نمٹائے، جسٹس محمد اعظم خان نے 228،جسٹس محمد آصف نے 162کیسز نمٹائے،جسٹس انعام امین منہاس نے ستمبر کے ایک ماہ میں348 کیسز نمٹائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔