Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزگلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، کولمبیا نے اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ، کولمبیا نے اسرائیل کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے عملے میں شامل دو کولمبیائی خواتین کی گرفتاری کے بعد ملک میں موجود تمام اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

اناطولیہ ایجنسی کے مطابق، فلوٹیلا میں شامل مانویلا بیڈویا اور لونا بریتو کو اسرائیلی افواج نے اس وقت گرفتار کیا جب قافلہ غزہ کے قریب ایک خطرناک سمندری زون میں داخل ہوا، جو ساحل سے تقریباً 150 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا۔

صدر پیٹرو نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے ایک نیا بین الاقوامی جرم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ فوری طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔