اسلام آباد (سب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راونڈر صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا سے ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نمبر ون آل راونڈر بن گئے ہیں۔ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی تنزلی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
بابر اعظم، محمد رضوان اور صائم ایوب تنزلی کے بعد بالترتیب سینتیسویں، اکتالیسویں اور ستاونویں نمبر پر چلے گئے۔ فخر زمان چھ درجے بہتری سے ساٹھویں نمبر پر آگئے۔بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتھی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد تین درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر چلے گئے۔شاہین آفریدی 12درجے ترقی کے بعد مشترکہ طور پر تیرہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ حارث روف پانچ درجے تنزلی سے تینتیسویں نمبر پر چلے گئے۔
صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔