Sunday, October 5, 2025
ہومپاکستانایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت کا کراچی ترقیاتی پیکج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ

ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت کا کراچی ترقیاتی پیکج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے کراچی ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
تفصیلات کو ایم کیو ایم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے اعلی سطح کے وفد نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات کی اور کراچی میں ترقیاتی کام میں تاخیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی سربراہی چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی جبکہ رکن قومی اسمبلی امین الحق اور جاوید حنیف بھی ملاقات میں شامل تھے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایم کیو ایم کے تحفظات کو جائز قرار دیتے ہوئے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت کراچی ڈویلپمنٹ پیکج پر جلد از جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کا وفد وزیراعظم شہباز شریف سے وطن واپسی پر ملاقات کرتے گا اور حکومتی اتحاد کے حوالے سے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کریگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔