Sunday, October 5, 2025
ہومتازہ تریننومئی کے 11مقدمات پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

نومئی کے 11مقدمات پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

راولپنڈی(سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9مئی کے 11مقدمات کی سماعت 15اکتوبر تک ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ پر تمام کیسز میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔
عدالت میں ملزمان کی حاضری لگائی گئی اور جنہیں چالان نقول نہیں ملیں ان میں چالان نقول تقسیم کی گئی۔سانحہ 9مئی کیسز میں جی ایچ کیو گیٹ 4 حملہ، آرمی میوزیم پر حملہ، حساس بلڈنگ جلانے اور میٹرو اسٹیشن جلانے کے کیسز بھی شامل کر لیے گئے۔
بعدازاں، میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں جو تحریک چل رہی ہے ارباب اختیار کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، کشمیر ایک حساس مسئلہ ہے اس پر فوری توجہ ضروری ہے۔ آزاد کشمیر پاکستان کی سیاست کا محور ہے اس پر توجہ دینا ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب نو مئی کیسز بنے میں پاکستان میں ہی نہیں تھا، ابھی حاضری چل رہی ہے، گواہ اور شہادتیں ہوں گی پھر پتا چلے گا، کیا بنتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔