Saturday, October 4, 2025
ہومپاکستانسی ڈی اے کا بڑا اقدام: کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو پبلک پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلی پر شوکاز نوٹس، کاپی سب نیوز پر

سی ڈی اے کا بڑا اقدام: کابینہ ڈویژن ہاؤسنگ سوسائٹی کو پبلک پلاٹس کی غیر قانونی تبدیلی پر شوکاز نوٹس، کاپی سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے کابینہ ڈویژن ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (سی ڈی ای سی ایچ ایس )کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔
سی ڈی اے کے مطابق سوسائٹی نے پبلک ایمینیٹی پلاٹس کو غیر قانونی طور پر کنورٹ کیا ہے،

حالانکہ یہ زمینیں 2004 میں جاری کیے گئے نو سی (این او سی ) اور شرائط کے تحت عوامی استعمال کے لیے مخصوص کی گئی تھیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسکیم کا پہلا لے آؤٹ پلان 2004 میں منظور کیا گیا تھا اور 4,405 کنال رقبے پر سڑکوں، پارکس، قبرستان اور پبلک بلڈنگز کے لیے مختص زمین سی ڈی اے کے نام منتقل کی گئی تھی۔تاہم، نوٹس میں یہ واضح کیا گیا کہ سوسائٹی نے متعدد نوٹسز، فائنل نوٹس اور شوکاز نوٹسز کے باوجود 20 سال گزرنے کے بعد بھی شرائط پر عملدرآمد نہیں کیا۔

مزید برآں، 2022 میں سوسائٹی کو زمین کے استعمال میں معمولی تبدیلی کے ساتھ مشروط منظوری بھی دی گئی تھی، مگر اس کی شرائط پر بھی تاحال عمل نہیں ہو سکا۔سی ڈی اے نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سوسائٹی نے فوری طور پر خلاف ورزیاں درست نہ کیں تو سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔