Sunday, October 5, 2025
ہومدنیاچین میں قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران ریلوے ٹریفک اپنے عروج پر پہنچ گئی

چین میں قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران ریلوے ٹریفک اپنے عروج پر پہنچ گئی

بیجنگ :چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق یکم اکتوبر کو قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران ریلوے کے ذریعے مسافروں کی زیادہ آمدورفت متوقع ہے۔ ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے 2 کروڑ 30 لاکھ مسافروں کے سفر کی توقع ہے ، جبکہ 2106 اضافی مسافر ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

آج سے ملک بھر میں ریلوے کی مسافر خدمات کے لیے الیکٹرانک رسید کا جامع استعمال شروع ہو گیا ہے۔ 30 ستمبر کو ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے 1 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار مسافروں نے سفر کیا اور نقل و حمل کا نظام محفوظ، پرسکون اور منظم رہا۔یکم اکتوبر صبح 8 بجے تک، ریلوے کا 12306 پلیٹ فارم قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی چھٹیوں (29 ستمبر سے 10 اکتوبر تک) کے حوالے سے 12 کروڑ ٹکٹس فروخت کر چکا ہے۔


روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔