واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کئی جنگی تنازعات حل کرنے کے لیے ان کے خود ساختہ کردار پر انہیں امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی “توہین” ہو گی۔
ٹرمپ نے ورجینیا کے کوانٹیکو میں اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “کیا آپ کو نوبل انعام ملے گا؟ بالکل نہیں۔ وہ یہ انعام کسی ایسے شخص کو دے دیں گے جس نے خاک بھی کچھ نہ کیا ہو۔ یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی۔”
ٹرمپ نے کہا، اگر حماس نے غزہ امن معاہدے کو قبول نہیں کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہو گا۔ اس معاہدے میں گروپ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
“ہمیں ایک دستخط کی ضرورت ہے جو ہمارے پاس ہے اور اس ایک دستخط سے قیامت برپا ہو جائے گی اگر انہوں (حماس) نے دستخط نہیں کیے۔ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی بھلائی کے لیے دستخط کر دیں گے اور یہ واقعی زبردست ہو گا،” انہوں نے کہا۔
ٹرمپ نے یوکرین کی جنگ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا، “روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو یہ تنازعہ حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔”
اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی توہین ہو گی: ٹرمپ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔