Sunday, October 5, 2025
ہومبریکنگ نیوزوفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ناراض پیپلز پارٹی کو منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے ناراض پیپلزپارٹی کو منانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں اور پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج اہم ملاقات طے پا گئی، پیپلز پارٹی کا وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا جس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی اور دیگر رہنما شامل ہوں گے، ملاقات میں زیرالتوا معاملات اور حالیہ بیان بازی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔
پیپلز پارٹی وفد نائب وزیراعظم کو اپنے تحفظات اور شکایات سے آگاہ کرے گا اور وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر وزرا کے پیپلز پارٹی مخالف بیانات پر احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔
پیپلز پارٹی رہنما سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق اپنے مطالبات بھی پیش کریں گے اور پنجاب میں درپیش مسائل پر اسحاق ڈار کو آگاہ کریں گے۔
علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ سیلاب متاثرین سے متعلق ان کی تجاویز کو نظر انداز کیا گیا جس پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔