نیویارک(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی جنگ بندی پر میرے بارے میں تعریف اعزاز سے کم نہیں۔
وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم حماس کی طرف سے امن تجاویز قبول کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، حماس کے پاس امن تجاویز کا جواب دینے کے لیے 3سے 4دن ہیں، حماس یا تو تجاویز قبول کر لے گا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور عرب رہنما ہماری امن تجاویز منظور کرچکے ہیں، حماس نے تجاویز منظور نہ کیں تو بہت افسوسناک انجام ہوگا، امن منصوبے پر بات چیت کی جائے، حماس کو امن منصوبے سے اتفاق کرنا چاہیے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل،عرب اور مسلم ممالک نے امن منصوبے کی حمایت کی، حماس منصوبہ قبول کرے یا اسرائیل کا مقابلہ کرے، اب وقت آ گیا ہے کہ ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی،انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے لاکھوں زندگیاں بچائی ہیں، فخرہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جو اہم شخصیت ہیں انہوں نے میرے بارے میں ایسا کہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میرے بارے میں تعریف کسی اعزاز سے کم نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔