Sunday, October 5, 2025
ہومپاکستانجب تک مریم نواز معافی نہیں مانگتیں، قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے، پی پی کا سینیٹ سے بھی واک آوٹ

جب تک مریم نواز معافی نہیں مانگتیں، قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے، پی پی کا سینیٹ سے بھی واک آوٹ

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان پر سینیٹ سے واک آوٹ کردیا۔سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ضمیر گھمرو کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ سے لوگوں کی امداد کی جائے، پنجاب حکومت نے ایسے بیانات دیے جس کی پیپلز پارٹی مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے بیانات وفاق کو نقصان پہنچاتے ہیں، یہ بیان ہمارا پانی ہماری مرضی، وفاق کے خلاف بیان ہے، پھر کوئی صوبہ کہہ دے ہمارا پیٹرول ہماری مرضی، ہماری گندم ہماری مرضی۔ان کا کہنا تھاکہ کینال کے مسئلے پر ہم نے اپنے اعتراضات سی سی آئی میں دیے، وزیر اعلی پنجاب نے کینال منصوبے کا افتتاح کیا۔پی پی سینیٹر نے اعلان کیا کہ جب تک وزیر اعلی پنجاب مریم نواز معافی نہیں مانگتیں، ہم کسی قانون سازی میں حصہ نہیں لیں گے۔پیپلز پارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان پر سینیٹ کے ایوان سے واک آوٹ کرلیا۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا تھا۔ قومی اسمبلی میں نوید قمر نے اعتراض اٹھایاکہ یہ میرا پانی میرا پیسہ کا کیا مطلب ہے؟ ،مریم نواز کی تقریر پر بہت افسوس ہوا ہے، پنجاب میں پہلی بار ایسا سیلاب آیا لیکن سندھ کو اس کا تجربہ ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماضی کے تجربات پراگر مشورہ دیتے ہیں تواسے تنقید کیوں سمجھتے ہیں؟ پنجاب کا مسئلہ کیوں بناتے ہیں۔ نوید قمر کے اعتراض کے ساتھ ہی پیپلزپارٹی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ اس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ لفظی جنگ سیاست کا حصہ ہے لیکن کسی کی دل آزادی ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو بھی مخاطب کیا اور کہاکہ زیادہ خوش ہونیکی ضرورت نہیں، پیپلز پارٹی کا احتجاج ہمارے گھر کا معاملہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔