اسلام آباد(آئی پی ایس) ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد کی۔ دونوں ملزمان سماعت کے دوران عدالت میں موجود نہیں تھے اور ان کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسارکیا کہ وہ کہاں ہیں،جس پرمعاون وکیل نےبتایا کہ وہ پہلے عدالت میں آئے تھے مگر اب راولپنڈی میں پیشی پرگئے ہیں،عدالت نے استفسارکیا کہ کس سےاجازت لےکرگئے،جج نے فرد جرم پڑھ کر سنائی اور استغاثہ کے گواہان کو آج ہی دن ڈیڑھ بجے طلب کر لیا۔
معاون وکیل نےفرد جرم کی کاپی فراہم کرنےکی استدعا کی،جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ طریقہ کار کے مطابق نقل کے لئےدرخواست دی جائے،عدالت نے کیس کی سماعت میں ڈیڑھ بجے تک وقفہ کر دیا۔