راولپنڈی(سب نیوز )بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد بانی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے لیے راولپنڈی قاسم مارکیٹ کے علاقے میں خصوصی جیل تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ خصوصی جیل کے تمام انتظامات اور ضروری قانونی تقاضے بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بشری بی بی کو بھی خصوصی جیل منتقل کیے جانیکا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی جیل میں 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 31 جولائی سے تعینات کردیا گیا ہے۔ خصوصی جیل کی ذمہ داری ڈی ایس پی پریزن کو سونپ دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اٹک، چکوال اور جہلم کی جیلوں سے تقریبا 40 افراد پر مشتمل عملیکا راولپنڈی تبادلہ کردیا گیاہے۔ ڈی آئی جی جیل راولپنڈی ریجن رانا رف نے عملیکے تبادلیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہیکہ خصوصی جیل کے لیے سکیورٹی اور نگرانی کا طریقہ کار بھی وضع کردیا گیا ہے، 40 افراد پر مشتمل جیل عملہ 24 گھنٹے خصوصی جیل میں تعینات رہیگا۔